(24 نیوز)ملکی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر فروری 2014 کی کم ترین سطح 3ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق 3فروری تک بیرونی قرض کی مد میں 17 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے ، جس کے بعد اب اسٹیٹ بینک کے پاس 2ارب 91 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 62 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
ملک کا مجموعی زرمبادلہ 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی سے 8 ارب 53 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس 3ہفتے کے برابر درآمد بل کے ذخائر رہ گئے ہیں ۔