وزیراعظم نے اسحاق ڈارکو آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے کرنے کی اجازت دیدی

Feb 09, 2023 | 20:53:PM

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خزانہ کو معاملات طے کرنے کی اجازت دے دی ،وزیراعظم نے غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی بھی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف وفد کی ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، وزیراعظم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان معاہدے پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خزانہ کو معاملات طے کرنے کی اجازت دے دی ،وزیراعظم نے غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی بھی ہدایت کی،آج رات آئی ایم ایف معاہدے پر بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

مزیدخبریں