نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کر دی

Feb 09, 2023 | 21:12:PM

(24 نیوز)نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر ی اتھارٹی  نے دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 10 روپے 80 پیسے کمی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  برائے دسمبر 2022  کی مد میں  بجلی 10 روپے 80پیسے سستی کی جا رہی ہے۔ 

 نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 10 روپے 26  پیسے   فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 جنوری    2023   کو   ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی ، اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 43    پیسے  فی یونٹ  کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا،  جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ۔
دسمبرکا ایف سی اے نومبرکی نسبت 3 روپے 37   پیسے   فی یونٹ  مزیدکم چارج کیا جائے گا،  بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف ایک  ماہ کے لئے ہوگا، لائف لائن صارفین،300 یونٹس  استعمال کرنے والے گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز  پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں