مردان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

Feb 09, 2023 | 21:20:PM

(24 نیوز)مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردہلاک جبکہ 2 سے 3 رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو مصدقہ اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ رسالپورضلع نوشہرہ مصری بانڈہ میں دہشتگردوں کا ایک منظم گروہ جو پہلے سے دہشتگردی کے کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، دہشتگردی کی ایک بڑی کاروائی کی عرض سے علاقے میں موجود ہیں۔
 مصدقہ اطلاع پرمحکمہ انسداد دہشتگردی کی آپریشن ٹیم مذکورہ بالا علاقہ میں پہنچی تو اچانک مخالف سمت سے جوانوں پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ اور اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گئی،جوانوں نے خود کو محفوظ کرکے دہشتگردوں کی گرفتاری اور اپنی حفاظت کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی، فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں دوران سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن دو دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 سے 3 دہشتگرد تاریکی میں فرار ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کی پہچان محمد ذیشان عرف عثمان ولد خیر پسندسکنہ ضلع چارسدہ اور سلمان عرف اماراتی ولد حبیب گل سکنہ بڈھ بیر پشاور سے ہوئی،دونوں دہشتگردمحکمہ انسداد دہشتگردی مردان کو متعدد سنگین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے اور پولیس پر ہینڈ گرنیڈحملوں اور بھتہ خوری سمیت عمرزئی چارسدہ میں کانسٹبل بلال ،کانسٹبل مزمل شاہ اور علاقہ تنگی چارسدہ میں کانسٹبل زرمست کو شہید کرنے کے علاوہ سینئر میڈیکل ٹیکنیشن عبدالتواب کے ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ دونوں ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہیں،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر فرار دہشتگردوں کی گرفتاری اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی

مزیدخبریں