سوشل میڈیا پرہراساں کرنے کا معاملہ ، ارشدشریف کی بیوہ کی ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دےدی۔
بیوہ ارشدشریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ارشد شریف کی وفات کے بعد شرعی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدت پوری کی، کچھ لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی جا رہی ہے،چند لوگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت میرے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
بیوہ ارشد شریف کا درخواست میںمزید کہناتھا کہ معاشرے میں میرے مرحوم شوہر اور میرے بارے میں افواہیں پھیلا کر کردار کشی کی جارہی ہے،ٹویٹر پر میرے حوالے سے غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا،شہید ارشد شریف کی بیوہ نے ایف آئی اے حکام کو ہراساں کرنے والے ٹویٹر اکاو¿نٹس کی تفصیلات بھی فراہم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی