ترکی میں ملبے تلےدبے کمسن بہن بھائیوں کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ترکی میں انتہائی خوفناک زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی کے دل دہلا دینے والے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 7.8شدت کے زلزلے کے بعد ملیا میٹ ہونے والی بلند بانگ عمارتوں کے ملبے تلے دبے کمسن بہن بھائی کی ویڈیو ڈبلیو ایچ او کے سربراہ تک پہنچ گئی ہے، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ’’ٹیڈروس ایڈہانوم ‘‘نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئرکرتے ہوئے کمسن لڑکی کیلئے لکھا’’بہادر لڑکی کیلئے نہ ختم ہونیوالی تعریف ‘‘۔
Endless admiration for this brave girl.pic.twitter.com/anliOTBsy1
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) February 8, 2023
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی یہی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے بچی کی تعریف کی ، واضح رہے کہ ترکی میں زلزلے کے بعد ملبے میں پھنسی 9سالہ بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو ملبے تلے دبے ہونے کے باوجود اپنے بھائی کی حفاظت کرنا نہ بھولی ، ترکی میں زلزلے کے بعد ان بہن بھائی کے بچ جانے پر دنیا حیرت کا اظہار کررہی ہے۔