(ویب ڈیسک)عالمی شہرت رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز عالم دین جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما و پنجاب کے سابق صدر علامہ مفتی الحاج اقبال چشتی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں دوران خطاب دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ مفتی الحاج اقبال چشتی ناروال کے علاقے علی پور سیداں میں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ مفتی اقبال چشتی کا شمار پاکستان کے ممتاز علماءدین میں ہوتا تھا۔
انٹر نیشنل عالمی سنی سیکرٹریٹ کالاشاہ کاکو مریدکے و ممبر ٹرسٹی جماعت اہلسنت پاکستان الحاج حافظ احمد عبدالستار نوشاہی مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالق سلطان نائب امیر حاجی حنیف طیب مرکزی نائب ناظم اعلی ڈاکٹر حمزہ مصطفائی مرکزی چیف آرگنائزر الحاج احسان الحق فریدی اور مرکزی رہنما حاجی امجد چشتی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الحاج مفتی محمد اقبال چشتی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے اعلان کیا کہ آج بروز جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں علامہ مفتی الحاج اقبال چشتی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پرہراساں کرنے کا معاملہ ، ارشدشریف کی بیوہ کی ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست