(24نیوز)نوشہرہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33سے آزاد امیدوار سید شاہ احد آگے نکل گئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے پرویز خٹک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33کے 62پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید شاہ احد 15426 ووٹ لے کر آگے ہیں، اے این پی کے خان پرویز 3940 ووٹ کیساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی پی کے پرویز خٹک 3669 ووٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔