انتخابی نتائج میں سست روی، بلاول بھٹو کا اہم بیان آ گیا

Feb 09, 2024 | 00:59:AM

( 24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ  بلاول بھٹو نے انتخابی نتائج کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمارے ابتدائی نتائج حوصلہ افزاء تھے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹڑ پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹوں نے کہا کہ " انتخابی نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ابتدائی نتائج  حوصلہ افزاء تھے، پی پی پی امیدوار اور حمایت یافتہ آزاد امیدوار  بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں؟"

مزیدخبریں