پی ایس 61؛ پیپلز پارٹی امیدوار شرجیل انعام میمن کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ملک بھر میں ہونے والے انتخابی دنگل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو رہے ہیں، سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد کے تمام پولنگ سٹیشن سے ملنے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کامیاب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 کے تمام 135 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار شرجیل انعام میمن 63 ہزار 638 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، جے یو آئی (ف) کے سعید تالپور 11 ہزار 719 ووٹ لے کر ہار گئے۔
شرجیل انعام میمن نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا ہے , اب تک جو رزلٹ آرہے ہیں اسکے تحت سندھ میں پیپلزپارٹی سوئپ کررہی ہے , یہ عوام کا پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو سے پیار ہے , نواز شریف اس ملک کے لیے بری خبر بن کر آئے , پاکستان کی عوام کی واحد امید پیپلزپارٹی کے چئیرمین کے ساتھ ہے, کسی بھی الیکشن رزلٹ پر حتمی نتائج آنے تک کمنٹ نہیں کرسکتا , موبائیل فون سروس معطلی کے سبب ٹرن آوٹ کم رہا , کراچی میں پیپلزپارٹی اچھی سیٹس لے رہی ہے ۔