(24نیوز ) ایک اور انتخابی دنگل کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ، آزاد امیدوار تاج محمد خان ترند میدان مار گئے ۔
خیبر پختونخوا کے پی کے 35 سے تمام پولنگ سٹیشنز کے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار تاج محمد خان ترند 23006 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ، جمیعت علماء السلام ف کے نواب زادہ ولی محمد خان 15182ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے ، اس حلقے میں ٹوٹل 144 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے جن کے نتائج موصول ہوئے ہیں ۔