(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اگلے آدھے گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کریں ورنہ ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
رات دیر گئے الیکشن کمیش آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف میڈیا چینلز پر الیکشن کمیشن کے ذرائع سے نتائج کے بارے میں جو بیانات چلائے جا رہے ہیں وہ الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیے۔