الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) الیکشن کمیشن نےخیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 حلقوں میں نتائج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کےعلاقے تخت بھائی سے حلقہ پی کے 61 کے تمام 128 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے رزلٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار اختشام خان ایڈوکیٹ 30225ووٹ لیکر کامیاب ، پاکستان مسلم لیگ ن کے جمشید خان مہمند18578 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 76 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب قرار، دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان ایڈوکیٹ نے 12 ہزار 986 ووٹ حاصل کئے۔
خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 6 سوات 4سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق فضل حکیم خان آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے، فضل حکیم خان نے 25330 ووٹ حاصل کیے،
جوں جوں نتائج موصول ہوں گے میڈیا کو فراہم کیے جائیں گے.
خیبر پختون خوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 4سوات 2کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،اس حلقے سے آزاد امیدوار علی شاہ کامیاب قرار پائے ،انہوں نے 30022ووٹ حاصل کئے،سردار خان مسلم لیگ نواز 12514 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے،حلقے میں کل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار903 ہے.