(24نیوز)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 101میں آزاد امیدوار رانا عاطف نے میدان مار لیا، ن لیگ کے امیدوار عرفان منان دوسرے نمبر پر رہے۔
فیصل آباد کے حلقے این اے 101کے تمام 393 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رانا عاطف 136778 ووٹ لیکر جیت گئے،ن لیگ کے عرفان منان 95768 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔