(24 نیوز ) لاہور میں ن لیگ کا راج قائم ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ثابت کر دیا کہ لاہور اس کا گڑھ ہے ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے سیٹ جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا مبشر اقبال نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو کو شکست سے دی ، رانا مبشر اقبال نے55 ہزار 387 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو نے 43ہزار 594 ووٹ حاصل کیے ، اس طرح مسلم لیگ ن نے 12 ہزار کے مارجن سے یہ سیٹ اپنے نام کر لی