لاہور کے بعد ن لیگ کی اسلام آباد میں بھی کامیابی

Feb 09, 2024 | 08:11:AM

(24 نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے شروع کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 اسلام آباد  سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کر لی ہے،مسلم لیگ کے حمایت یافتہ راجہ خرم نواز  69 ہزار 699 ووٹ لیکر جیت گئے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ علی بخاری59 ہزار 851 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،این اے 48 پر ٹرن آوٹ 61.10 فیصد رہا۔ 

مزیدخبریں