ملتان این اے 149؛جہانگیر ترین کو بد ترین شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور ماضی میں عمران خان کے قریب رہنے والے جہانگیر ترین کو ملتان سے بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 149سے مکمل نتائج موصول ہو گئے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر ایک لاکھ43 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیاب،
استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین صرف 50 ہزار 166 ووٹ ہی لے سکے، موصول ہونےو الے اعدادو شمار کے مطابق جہانگیر ترین کو کم و بیش ایک لاکھ ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔