(24 نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےلاہور کے حلقہ این اے 118 میں فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں لیگی رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار عالیہ حمزہ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا اور بلاآخر کلو فائیٹ کے بعد خاتون رہنما کو لیگی رہنما سے شکست کھانی پڑی ۔
سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ حاصل کئے، جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ایک لاکھ 8 سو 3 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔