پی ٹی آئی کو 154 سے زائدسیٹوں پر برتری حاصل ہے، گوہر علی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما گوہر خان ویڈیو بیان میں مرکز اور خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو 154 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک اہم دن تھا، لوگوں نے اپنی آزادی کا انتخاب کرنا تھا، آج انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے،لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نکل آئے اور میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Latest update on NA scorecard by @raftardotcom !
— PTI (@PTIofficial) February 8, 2024
PTI in position to form govt inshAllah! pic.twitter.com/YVYSOwBjs3
گوہر علی خان نے کہا کہ اب نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 154 سے زیادہ سیٹوں پر برتری حاصل ہے لیکن گزشتہ 5 گھنٹوں سے نتائج بہت تاخیر کا شکار ہیں، الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک سارے نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے لیکن اب تک ہمیں نتائج نہیں دیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے امیدوار اور حامی پرامن رہیں لیکن اس وقت تک ریٹرننگ افسر کے سامنے بیٹھے رہیں جب تک آپ کو فارم 47 نہیں ملتا، تسلی کریں کہ ہم مرکز اور خیبرپختونخوا میں واضح برتری سے جیت رہے ہیں اور ہم مرکز اور صوبے میں حکومت بنائیں گے۔
تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 150 سیٹوں پر برتری حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان pic.twitter.com/oNFIhj0WXE
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad_bobak) February 8, 2024
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی اکثریت ملک بھر کے کئی حلقوں میں آگے ہے، اس لیے پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ "ایکس"پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ "سب سے پہلے، میں پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور کارکنوں کے ساتھ پاکستانی عوام کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تمام تر خوف اور مظالم کے باوجود، آپ سب باہر نکلے اور اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔"
— فضولي (@AlwRkt) February 8, 2024
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن منایا گیا ۔