پی ٹی آئی کو 154 سے زائدسیٹوں پر برتری حاصل ہے، گوہر علی خان

Feb 09, 2024 | 10:29:AM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما گوہر خان ویڈیو بیان میں مرکز اور خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو 154 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک اہم دن تھا، لوگوں نے اپنی آزادی کا انتخاب کرنا تھا، آج انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے،لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نکل آئے اور میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

گوہر علی خان نے کہا کہ اب نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 154 سے زیادہ سیٹوں پر برتری حاصل ہے لیکن گزشتہ 5 گھنٹوں سے نتائج بہت تاخیر کا شکار ہیں، الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک سارے نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے لیکن اب تک ہمیں نتائج نہیں دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے امیدوار اور حامی پرامن رہیں لیکن اس وقت تک ریٹرننگ افسر کے سامنے بیٹھے رہیں جب تک آپ کو فارم 47 نہیں ملتا، تسلی کریں کہ ہم مرکز اور خیبرپختونخوا میں واضح برتری سے جیت رہے ہیں اور ہم مرکز اور صوبے میں حکومت بنائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی اکثریت ملک بھر کے کئی حلقوں میں آگے ہے، اس لیے پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ "ایکس"پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ "سب سے پہلے، میں پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور کارکنوں کے ساتھ پاکستانی عوام کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تمام تر خوف اور مظالم کے باوجود، آپ سب باہر نکلے اور اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔"

 علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن منایا گیا ۔

مزیدخبریں