لودھراں این اے 155 ، جہانگیر ترین شکست کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لودھراں کے حلقے این اے 155 میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کو شکست ہو گئی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ ایک لاکھ 17 ہزار 671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، آئی پی پی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ نے جہانگیر ترین کو 46543 ووٹ سے شکست دی۔