لاہور کے حلقہ این اے 124 کا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آ گیا 

Feb 09, 2024 | 12:41:PM

(24نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 124 کے موصول ہونے والے غیر سرکار ی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے مبشر اقبال نے 55 ہزار 387 ووٹ حاصل کیئے جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43 ہزار 594 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ، ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کیلئے عوام نے بھر پور طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پولنگ سٹیشنز پر بھر پور رش دیکھنے میں آیا۔

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں،عام انتخابات کیلئے پورے پاکستان میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

  سیکیورٹی فورسز کے 5 لاکھ اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داری نبھائی،  پولیس پہلے درجے پر، پھر پیرا ملٹری فورسز اور آخری درجے میں پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فور س ذمہ داری  ادا کی ،۔ نتائج مرتب کرنے کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا گیا، ای ایم ایس کے ذریعے پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی تصاویر الیکشن کمیشن کو ارسال کیں۔

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760تھی جن میں6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 مرد اور 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 خواتین ووٹرز عام انتخابات کیلئے رجسٹرڈ ہیں۔

مزیدخبریں