(ن) لیگ قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری : اسحاق ڈار

Feb 09, 2024 | 12:47:PM

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم پنجاب میں اکثریتی جماعت  ہیں،آئین کے مطابق آزاد امیدوار کو 72گھنٹوں میں کسی پارٹی میں شامل ہونا چاہئے۔

 تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگ شمولیت کیلئے ہمیں رابطے کررہے ہیں،پنجاب میں آزاد امیدوار کسی کو بھی جوائن کرلیں ہم پنجاب میں آگے ہیں،ان کاکہناتھا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے، انتخابی نتائج میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے تھی،جب نتائج کم بھی آ رہے تھے تب بھی ن لیگ آگے تھی، پنجاب میں آزاد امیدوار ن لیگ کی کامیابی کے قریب بھی نہیں،آزادامیدوار 72گھنٹے میں کسی جماعت کو جوائن کریں، آزادامیدوار جماعت میں شامل نہیں ہوں گے تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی،نواز شریف نے کہا تھا اکثریت ہو گی تب بھی دیگر جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،مانگ کر نہ پہلے ذمہ داری لی نہ اب لوں گا پارٹی فیصلہ کرے گی۔

 لیگی رہنما نے مزید  کہاکہ ہم کسی کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے کسی سے زبردستی نہیں کر سکتے،بلاول بھٹو کے والد کی آزاد امیدواروں کو قابو کرنے  کی صلاحیت اچھی ہے،ان کا کہناتھا کہ شکایات کیسے کرتے کل تک پورے دن موبائل فون بند تھے،دانیال عزیز کے بیانات ٹکٹ سے متعلق فیصلے میں رکاوٹ بنے، زین قریشی کو جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،جو الیکشن جیتیں ہمیں ان کو دل سے مبارک باد دینی چاہئے۔

مزیدخبریں