(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کوشکست دینےوالے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار گستاسب خان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کے عوام نے آزادی کو ووٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ این اے پندرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کوشکست دینےوالے تحریک انصاف کےحمایت یافتہ امیدوار گستاسب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ کے عوام نے ہر قسم کے تسلط کو مسترد کیا اور آزادی کو ووٹ دیا۔
گستاسب خان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے عوام نے اس شخص کو شکست دی ہے، جو متعدد بار وزیراعظم رہا مگر عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 127: عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کو پچھاڑدیا
خیال رہے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 پر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے ہرا دیا ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ نواز شریف کو 80 ہزار 382 ووٹ ملے۔