کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ چوہدری شجاعت کریں گے، سالک حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ عوام نے مینڈیٹ سے نوازا لیکن کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ چوہدری شجاعت حسین کریں گے۔
گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت نتائج تبدیل کرنے کا شور و واویلا کیا جارہا ہے۔
پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کیخلاف جس نے جو جو محاذ کھولے اس میں وہ سرخرو ہوئے، ق لیگ نے الحمداللہ اس الیکشن میں 60 فیصد نشستیں حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں،نوازشریف کی حکومت بنانے کی دعوت
چوہدری سالک حیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہر دور میں اپنی الگ شناخت بنائی اور برقرار رکھی ہے، مسلم لیگ ق ختم ہونے کی باتیں کرنیوالے اب جماعت کی مقبولیت دیکھ لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو جماعت کرپشن اور چوروں کو پکڑنے کا مینڈیٹ لیکر آئی اسکا حشر سب نے دیکھ لیا، عوام نے جس محبتوں سے نوازا وہ چوہدری شجاعت کی زندگی بھر کی کمائی ہے۔