(24 نیوز ) بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 سے میدان مار لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل خان مروت نے این اے 41 لکی مروت سے حریف کو بڑے مارجن سے شکست دے دی، عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔