(حسن علی)سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے،لاہور میں حلقہ این اے 127 میں ناقص کارکردگی پر دونوں رہنما نالاں ہوئے،این اے 127 میں بلاول بھٹو کی شکست پر رپورٹ بھی طلب کر لی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں قائدین پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کی الیکشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر لاہور میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
پیپلز پارٹی کی قیادت پنجاب میں امیدواران کے الیکشن نتائج اورتحفظات پر لائحہ عمل طے کریں گے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے حریف کوبڑے مارجن سے پچھاڑ دیا