(24 نیوز) پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 134 قصور سے مکمل سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں۔
ان سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا محمد حیات خان 1 لاکھ 41 ہزار 8 سو 41 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔
اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار سدرہ فیصل 76 ہزار 2 سو 5 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔