این اے 184 ڈیرہ غازی خان: لیگی امیدوار سردار عبدالقادر کھوسہ نے کامیابی سمیٹ لی

Feb 09, 2024 | 21:38:PM

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184 ڈیرہ غازی خان سے مکمل نتیجہ آ گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عبدالقادر کھوسہ نے کامیابی سمیٹ لی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 184 ڈیرہ غازی خان سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عبدالقادر کھوسہ 110999 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی محمد کھلول نے 109796 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں