(24 نیوز ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102 فیصل آباد کے تمام پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ مکمل کر لیا گیا ۔
غیر حتمی غیر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما عابد شیر علی کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ، سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار چنگیز خان کاکڑ کو ایک لاکھ 32 ہزار 526 ووٹ ملے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی کو ایک لاکھ 320 ووٹ ملے ، اس طرح لیگی رہنما کو 32206 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔