(24 نیوز) پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 162 کے مکمل 348 پولنگ اسٹیشنز سے سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں۔
موصول شدہ نتائج کے مطابق اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے احسان الحق باجوہ 1 لاکھ 14 ہزار 284 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔
این اے 162 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری خلیل احمد 97 ہزار 8 سو 71 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔