کیوی سپنر بابر اعظم کیلئےڈراؤناخواب،کتنی بارآؤٹ کیا؟

Feb 09, 2025 | 09:11:AM
 کیوی سپنر بابر اعظم کیلئےڈراؤناخواب،کتنی بارآؤٹ کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  نیوز ی لینڈ کے سپنر مائیکل بریسو یل بابر اعظم  کیلئےڈراؤناخواب بن گئے، انہوں بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ساتویں بار آؤٹ کر دیا۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی کیوی  سپنر مائیکل بریسویل کے خلاف مشکلات برقرار ہیں۔

 مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی  راچن رویندرا خوشدل شاہ کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی

لاہور میں جاری سہ فریقی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے  سپنر مائیکل بریسویل نے بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ساتویں بار آؤٹ کر دیا۔ بابر اعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل مائیکل بریسویل بابر اعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل اورٹیسٹ فارمیٹ میں ایک، ایک جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں چار بار شکار بنا چکے ہیں۔