ایک سال کے دوران ادویات 17.48 فیصد مہنگی ہوئیں

جنوری میں صحت کی سہولیات 1.27 فیصد مہنگی ہوئیں،میڈیکل ٹیسٹوں کی فیس 5.36 فیصدبڑھ گئی

Feb 09, 2025 | 09:37:AM

 (ویب ڈیسک)ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ صحت کی دیگر سہولیات بھی مزید مہنگی ہو گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے دوران صحت کی سہولیات 1.27 فیصد تک مہنگی ہوئیں،میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا،سالانہ بنیادوں پرمیڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد ، ڈینٹل سروسز 2.22 فیصد  اور سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

جنوری کے دوران ہسپتال مزید 0.36 فیصد تک مہنگا ہونے کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران 13.09 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں برڈ فلو کے خطرات؛ نیویارک میں پرندوں کی مارکیٹس بند کر دی گئیں

دستاویز کے مطابق جنوری کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 0.52 فیصد تک مزید اضافہ ہوا،ایک سال کے دوران ادویات 17.48 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔

مزیدخبریں