سعودی عرب کے ویزا قوانین میں تبدیلی، پاکستانی بھی متاثر ہونگے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)سعودی عرب نے اپنی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا براہ راست اثر پاکستان سمیت 14 ممالک پر پڑے گا، اس اقدام کا مقصد حج کے دوران غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے افراد کو روکنا اور حجاج کرام کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی حکام کے نئے قانون کے تحت 14 ممالک کے شہریوں کے لیے ملٹی پل انٹری ویزا کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، اب یہ شہری صرف سنگل انٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزٹ ویزے پر امارات آنے والوں کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی کیا ہے؟
سعودی حکام کے مطابق، جن 14 ممالک کے شہری اس فیصلے سے متاثر ہوں گے، ان میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، مصر، الجزائر، مراکش، ایتھوپیا، عراق، اردن، نائجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن شامل ہیں۔
اگرچہ اس اقدام سے حج کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، لیکن کاروباری اور نجی سفر کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم متاثرہ ممالک کے شہریوں کو ان نئے قواعد کے مطابق اپنی سفری منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔