امیشاپٹیل نے بالی ووڈ میں کامیابی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا

نئے فنکارسوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے بجائے اپنی مہارت کو نکھارنے پرتوجہ دیں 

Feb 09, 2025 | 10:36:AM
امیشاپٹیل نے بالی ووڈ میں کامیابی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئراداکارہ امیشا پٹیل نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والوں کوانسٹاگرام کے بجائے بڑی اسکرین پر توجہ مرکوزرکھنے کامشورہ دے دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران 49 سالہ امیشا پٹیل نے فلم انڈسٹری میں وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں پرگفتگوکی، ان کا کہنا تھا کہ ان کے وقت میں تمام اداکاروں کی توجہ ان کے فیشن اور دنیاوی ٹرینڈز پر نہیں بلکہ اداکاری اور صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے پر ہوتی تھی۔

سپرہٹ فلم "کہو نہ پیار ہے" سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کا زمانہ حقیقت سے زیادہ قریب تھا۔

امیشاپٹیل نے مزید کہا کہ اس وقت کے فنکار بشمول شاہ رخ خان، سلمان خان، پریتی زینٹا، رانی مکھرجی، کرینہ کپور اور دیگر سب کی توجہ اپنے کام پر مرکوز ہوتی تھی اور ان کے لیے کیمرے کے سامنے بہترین کارکردگی دینا ہی اولین ترجیح تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور نے شادی اور طلاق پر معنیٰ خیز پوسٹ شیئر کر دی

بالی ووڈکی معروف اداکارہ نے کہاکہ نئے آنے والے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے بجائے اپنی مہارت کو نکھارنے کی زیادہ ضرورت ہے۔