(ویب ڈیسک)جراسک پارک سیریز کی اگلی فلم"جراسک ورلڈ ری برتھ" کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔
اسٹیون اسپلبرگ کی پروڈکشن میں بننے والی جراسک پارک سیریز کی 7 ویں فلم کا ٹریلر صرف 2 دن میں 18 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھ لیاہے، فلم اسی سال 2 جولائی 2025ء کو ریلیز ہو گی۔
اس فلم کی کاسٹ میں اسکارلیٹ جوہانسن ایکشن ایکسپرٹ کے طور پر جلوہ گر ہو رہیں جو فلم میں ایک خصوصی مشن کا حصہ ہیں، اُن کے ساتھ جانتھن بیلی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
گیرتھ ایڈورڈ نے فلم کی ہدایات دی ہیں جبکہ میخائل کریکٹن اور ڈیوڈ کویپ نے اس کا اسکرین پلے لکھا ہے،فلم تھائی لینڈ، لندن اور کیلی فورنیا کی مختلف لوکیشنز پر عکس بند کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماوراحسین نے مقبولیت میں رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑ دیا
جراسک پارک سیریزکی پہلی فلم 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی جسے اسٹیون اسپلبرگ نے ڈائریکٹ کیاتھاجو بعد میں آنے والی فلمز میں ایگزیکٹو پروڈیوسر تھے،اسٹیون اسپلبرگ سائنس فکشن اور تھرلر فلمیں بنانے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں، اُن کی فلمیں ٹرانسفارمرز، انڈیانا جونز اور جراسک پارک سیریز سنیما پر بڑے بجٹ کی بڑی ہٹ فلمیں قراردی جاچکی ہیں۔