کبریٰ خان اور گوہررشید کی "گیم نائٹ"،جیت کس کے نام رہی؟

Feb 09, 2025 | 12:01:PM
کبریٰ خان اور گوہررشید کی
کیپشن: گیم نائٹ کے موقع پر کبریٰ خان اورگوہررشید
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی پری ویڈنگ تقریبات جاری ہیں،ان کی "گیم نائٹ" کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے۔

 فن کارجوڑی کے دوست احباب ان کی شادی کی خوشی میں شادی سے قبل مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں، اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نے  پہلی ڈھولکی منعقد کی تھی،اب اداکارہ سبینا سید اور اداکار خاقان شاہنواز نے گیم نائٹ کا اہتمام کیاجس میں سب نے خوب ہلا گلا کیا۔

گیم نائٹ کے موقع پر ٹیم برائڈ (لڑکی والے) بمقابلہ ٹیم گروم (لڑکے والے) کی 2 ٹیموں کے درمیان والی بال کا دوستانہ میچ ہوا۔

اداکارہ  کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جیت کس کی ہوئی،اس میچ میں مومل شیخ، شہزاد شیخ، علی رحمٰن، وجاہت رؤف، سبینا سید، عاشر وجاہت، خاقان شاہنواز، عمیر عالم اور سحر خان سمیت کئی فنکار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم"جراسک ورلڈ ری برتھ" کے ٹریلر کی دھوم

کھیل کا مقابلہ تو لڑکے والوں نے جیت لیا لیکن ہلا گلا کرنے میں کوئی کسی سے پیچھے نہ رہا۔