بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، عمران خان کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا : گنڈا پور

Feb 09, 2025 | 12:10:PM
 بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، عمران خان کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا : گنڈا پور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کے لیے چھوڑتے نہیں، بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

مزید پڑھیں:صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا، جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتی ہے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔