گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی، روکنے والےکوبھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا

Feb 09, 2025 | 14:22:PM
  گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی، روکنے والےکوبھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )لاہور کے علاقے مناواں میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کوگرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے گداگر خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے سے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کوبھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتا ر اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔

فیصل کامران کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔