(راؤدلشاد)سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف سے صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر کی ون ٹو ون ملاقات، پارٹی صدر نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی اور مخلص محنتی کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف سے صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر نے ون ٹو ون ملاقات کی ، پارٹی صدر نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی اور مخلص محنتی کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کی۔
نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنا خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں ۔
مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگانے کے باوجود صوابی جلسے میں 5 ہزار لوگ جمع نہ ہوسکے، عظمیٰ بخاری
سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا حکم ہے کہ پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے مشکل وقت میں کھڑے رہنے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے۔
قائد کی واضح ہدایات ہیں کہ تنظیم سازی میں سفارش یا من پسند افراد کو نوازنے کا کلچر ختم کیا جائے،نوازشریف سے وعدہ کیا ہے کہ صرف اور صرف پارٹی کے مخلص جانثار ورکرز کو عہدے دئیے جائیں گے ،جن مسلم لیگ ن کے ورکرز نے پی ٹی آئی دور میں صعوبتیں برداشت کیں وہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔