جعلی ادویات کی نشاندہی، 2ادویات کے سیمپلز جعلی قرار، ڈریپ الرٹ جاری

ایووسیف کیپسول اور ٹرامیکنگ ٹیبلٹ جعلی سالٹ سے تیار کردہ ،سپلائرز کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت

Feb 09, 2025 | 16:10:PM
جعلی ادویات کی نشاندہی، 2ادویات کے سیمپلز جعلی قرار، ڈریپ الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مارکیٹ میں جعلی ادویات کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈریپ الرٹ جاری کردیا۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 2ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیدیا،جعلی اینٹی بائیوٹک کیپسول اور پین کلر ٹیبلٹ کے 2بیچ مارکیٹ میں موجود ہیں،ڈریپ نے ایووسیف کیپسول اور ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کو مضر صحت قرار دیدیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دو جعلی ادویات کے ریپڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ایووسیف کیپسول اور ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کی فروخت اور استعمال پربھی پابندی عائد کردی ،ڈریپ کے مطابق ایوسیف 250 ایم جی کیپسول کا بیچ ایچ ایف 001 جعلی ہے،ٹرامیکنگ 225 میگا ٹیبلٹ کا بیچ ٹی آر ڈی 2002 بھی جعلی ہے۔

ڈریپ الرٹ  کے مطابق ادویات کے سیمپلز کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترے،ایووسیف کیپسول اور ٹرامیکنگ ٹیبلٹ جعلی سالٹ سے تیار کردہ ہے،جعلی ادویات کا معیاراورافادیت غیر واضح علاج پر اثرانداز ہو سکتی ہیں،ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،فیلڈ فورس کو ایووسیف اور ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کے بیچز ضبطگی کی ہدایات جاری کردی گئیں،ڈسٹری بیوٹرزاور فارمیسز سٹاک میں ایووسیف و ٹرامیکنگ کی پڑتال کریں،وہ جعلی کیپسول اور ٹیبلٹ کی فروخت روکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک سال کے دوران ادویات 17.48 فیصد مہنگی ہوئیں

ڈریپ کی ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹس سرویلنس تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جعلی ادویات کے سپلائرز کے خلاف بھی فوری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔