صوابی میں جلسہ ،قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی : شیر افضل مروت

Feb 09, 2025 | 16:13:PM
صوابی میں جلسہ ،قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی : شیر افضل مروت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے صوابی جلسے میں قیادت کے سلوک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع دیا گیا ، میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا ، میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتا دیں۔

 صوابی جلسے میں شیر افضل مروت کو سٹیج پر بیٹھنے کی جگہ ملنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، شیر افضل کی اچانک آمد پر کارکنوں نے استقبال کیا تاہم انہیں خطاب کی دعوت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف سے مقابلہ ہے، کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کروں گا، پرویز خٹک

وزیراعلیٰ علی امین اپنی تقریر شروع ہونے سے قبل انہیں سٹیج پر لے آئے اور انہیں مائیک دے دیا جس پر شیر افضل نے  مختصر خطاب میں کہا کہ ہم برے لوگ ہیں برے وقت میں کام آتے ہیں، اچھے وقت میں ہمیں خاموش کروایا جاتا ہے۔