(محمد حماد)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب کی تفصیلات شئیر کر دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو منعقد ہوگی،افتتاحی تقریب کے متوقع مہمان خصوصی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہناتھا کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ،افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان