دھاندلی کے ذریعے بنائی گئی پارلیمنٹ کی عوام کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں؛مولانا فضل الرحمان

جعلی پارلیمان مبارک ہو ہم عوام کے حقیقی پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں،تخت بھائی میں قائد جمعیت کا خطاب

Feb 09, 2025 | 18:39:PM

(ملک رحمان)سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جے یوآئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8فروری کوبدترین دھاندلی کے ذریعے جعلی پارلیمنٹ بنائی گئی،دھاندلی کے ذریعے بننے والی حکومت کی عوام کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں۔  

 تخت بھائی کےعلاقے  شیرگڑھ  میں ختم بخاری تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حثیت نہیں،جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے زریعے وجود میں آئی،دھاندلی زدہ انتخابات نے پاکستان کے امن اور معیشت کو تباہ کردیا،عوام سڑکوں پر آئینگے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مدارس کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، دینی مدارس آرڈیننس کو صوبائی حکومتیں صوبوں میں فی الفور پاس کرائیں، اگر دینی مدارس آرڈیننس بل کو صوبوں سے منظور نہ کیا گیا تو تمام صوبائی دارلحکومتوں میں کال دیں گے،ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ہم میدان میں رہ کر ایوانوں تک پہنچے گے،ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہےمیری پارلیمنٹ عوام ہے۔ 

 سربراہ جےیو آئی کا کہنا تھاکہ پوری دنیا میں امریکہ کو طاقتور سمجھا جارہا ہے،افغانستان اور عراق سے لوگوں نے ہجرت کرلی،جنگ عظیم کے بعد یہودیوں نے مار کھائی اور در بدر ہوگئے،یہودی بستیاں ناجائز ہے ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہمیشہ  شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ٹرمپ دنیا کا طاقتور نہیں احمق ترین شخص ہے،50 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے لیکن اپنے وطن کسی نے نہیں چھوڑا،قرار داد مقاصد 1940 کہتا ہے یہودی بستیاں ناجائز ہیں،ہم اسی تسلسل میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ8 فروری بدترین دھاندلی تاریکی تھی جس کی سیاہی اب بھی ملک پر چھائی ہے ،جمعیت علماء اسلام قوم کی رہنمائی کرتی رہے گی،8فروری کوبدترین دھاندلی کے ذریعے جعلی پارلیمنٹ بنائی گئی ،دھاندلی کے ذریعے بننے والی حکومت کی عوام کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں،تمہیں جعلی پارلیمان مبارک ہو ہم عوام کے حقیقی پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادنیت کو نہیں لاسکتا،میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں اور تمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری ہی ایم کیو ایم کے گورنر ہیں ، کہیں نہیں جا رہے : خالد مقبول

مزیدخبریں