صدر مملکت پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

Feb 09, 2025 | 18:49:PM
صدر مملکت پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ ہوگئے ہیں۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے ہیں، صدر پاکستان پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز ہی اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دھاندلی کے ذریعے بنائی گئی پارلیمنٹ کی عوام کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں؛مولانا فضل الرحمان