جوڈیشل کمیشن نے تعیناتیوں کیلئے نامزدگیاں 13 فروری تک طلب کرلیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)لاہورہائیکورٹ میں مزید4ججزتعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیاں 13 فروری تک طلب کرلیں۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 4ایڈیشنل ججزپنجاب کی ضلعی عدلیہ سے لئے جائیں گے۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نےتعیناتیوں کیلئےنامزدگیاں 13 فروری تک طلب کرلی ہیں جوڈیشل کمیشن کی جانب سےارکان کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔
6 جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فروری کے اجلاس میں مزید4ججز تعینات کرنےکا فیصلہ ہوا ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی مشاورت سے چاروں جج ضلعی عدالتوں سے لانے کا فیصلہ ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں:راچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ کھیل پائیں گے یا نہیں؟اعلان ہو گیا