حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مزاکرات کامیاب،دھرنا مؤخر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(بابر شہزاد ترک)حکومت اور سرکاری ملازمین کی قیادت کے درمیان جاری مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد سرکاری ملازمین نے 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے گرینڈ دھرنے کو 20 فروری تک مؤخر کر دیا ہے۔
حکومت نے سرکاری ملازمین سے مزاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات چیت کرنا ہے، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف کوارڈینیٹر، رحمان باجوہ نے کہا کہ اگر مزاکرات کامیاب نہ ہوئے تو 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرک میں امن پاسون جرگہ:مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم