8 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل، سفاک بھائی نے زیادتی کے بعد مار ڈالا

Jan 09, 2021 | 00:18:AM

(24 نیوز) نشتر کالونی میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا 14 سالہ سگا بھائی فیضان ہی قاتل نکلا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 8 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے انکشاف کیا ہے کہ 8 سالہ بچے ارسلان کو قتل کرنے والا اس کا 14 سالہ سگا بھائی فیضان ہی ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم فیضان اپنے چھوٹے بھائی ارسلان کو دوکان سے چیز لینے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا، ملزم نے مقتول کو بدفعلی کرنے کے بعد سر پر اینٹیں مار کر گندے نالے میں پھینک دیا تھا، مقتول مورخہ 6 جنوری کو گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کی لاش آشیانہ اسکیم انڈر پاس نالے سے ملی تھی۔

مزیدخبریں