ہاوسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق از خود نوٹس کیس

Jan 09, 2021 | 11:24:AM

(24نیوز) ہاوسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق از خود نوٹس کیس,ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی,تین سال تک ہاوسنگ شعبہ پر تلوار لٹکا کر رکھنے کے باوجود ایف آئی اے کچھ نہ نکال سکا۔
 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں ایف آئی اے نے کرونا وائرس کو بھی ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف کاروائی میں رکاوٹ قرار دیا ہے . رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث عملہ کم ہونے کیوجہ سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کر سکے,عدالت کے حکم کے مطابق وفاق اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو خطوط لکھے

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ یاد دہانی کے باوجود پنجاب اور سندھ کے علاوہ ایڈوکیٹ جنرلز نے خطوط کا جواب نہیں دیا۔ایف آئی اے اسلام آباد,پنجاب,سندھ اور بلوچستان زونز نے ہاوسنگ سوسائٹیز سے متعلق جواب جمع کرایا ہے۔ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے زونل دفاتر غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف کاروائی کر رہے ہیں

ایف آئی اے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔سوسائٹی حکام اور ڈویلپر کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ڈویلپر نے 1433 پلاٹ اسلام آباد ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی کے حوالے کرنے کی پیشکش کی ہے۔

مزیدخبریں