(24نیوز) پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت میں کہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل مزاحمت کے جذبے کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کشمیریوں کی حمایت میں یوم آزادی کے حوالے سے ویبنار پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پھر اجاگر کردیا۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل مزاحمت کے جذبے کو زندہ رکھے ہوئے ہے، سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پر تین بار غور کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل نے متعدد بار مسئلہ کشمیر پر غور کیا اور ممبر ممالک کے خصوصی نمائندوں نے متعدد مواقع پر مسئلہ کشمیر پر بات کی۔منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ 18 خصوصی نمائندوں نے مشترکہ طور پر بھارتی مظالم کے خلاف بات کی، کشمیری بھائیوں کو درکار ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔